[ad_1]
ممبئی: مشہور اداکارہ اور اسپورٹس پرسنالیٹی مندرا بیدی نے اپنی نئی فلم “آئیڈینٹیٹی” کے ساتھ ایک بار پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ یہ فلم جنوبی ہند کے مشہور اداکاروں ٹوینو تھامس، تریشا اور ونے رائے پر مشتمل ہے اور ملیالم سنیما میں مندرا کی پہلی فلم ہے۔
مندرا بیدی نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے کیا اور اب مختلف زبانوں اور میڈیمز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ساؤتھ انڈین ایکشن فلم “ساہو” میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔
مندرا کا کہنا ہے کہ “آئیڈینٹیٹی کا اسکرپٹ سنتے ہی مجھے لگا کہ یہ میرے لیے ایک منفرد موقع ہے۔ آج کے دور میں جنوبی فلمیں دنیا بھر میں دیکھی جا رہی ہیں، جس سے ہمیں ایک بڑا ناظرین مل رہا ہے۔”
مندرا بیدی نہ صرف اداکاری بلکہ کھیل کے میدان میں بھی سرگرم ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے پکل بال کھیل کو فروغ دینے کے لیے چہرہ بن کر اس کی نمائندگی کی ہے اور خواتین کی کرکٹ کو بھی بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہی ہیں۔
[ad_2]
Source link