کراچی:
اورنگی ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے دکان کے تالے توڑ کر موبائل فون لوٹ لیے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بازار تھانے کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12 ایل بروہی ہوٹل کے قریب موبائل فون ریپیئرنگ کی دکان میں نقب زنی کی واردات کے دوران مسلح ملزمان متعدد موبائل فون لیکرفرارہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، مسلح مسلح ملزمان کو کٹر کی مدد سے دکان کے تالے کاٹتے اور دکان میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق موبائل فون ریپئرنگ کی دکان میں واردات بدھ اورجعمرات کی درمیانی شب پیش آئی تھی، واردات کی اطلاع پر مدد گار 15 پولیس موقع پرپہنچی تو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق واردات کے دوران ملزمان ریپئرنگ کیلئے آئے 4 موبائل فون لیکر فرار ہوئے، واردات میں ملوث ملزمان کی تعداد 3 سے 4 معلوم ہوتی ہے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔