11

دنیا کی معروف کمپنیوں کی سالانہ آمدنی سے زیادہ ایک دن میں کمانے والا بھارتی

بھارتی نژاد امریکی دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی شخصیت بن گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جگدیپ سنگھ 17 ہزار 500 کروڑ بھارتی روپے سالانہ آمدنی کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ملازم بن گئے ہیں۔

وہ ہر روز 48 کروڑ بھارتی روپے کماتے ہیں جو دنیا کی کئی ممتاز کمپنیوں کی سالانہ آمدنی سے زیادہ ہے، جگدیپ سنگھ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے والی معروف کمپنی کوانٹم اسکیپ کے بانی اور سی ای او ہیں۔

بل گیٹس اور ووکس ویگن جیسے سرمایہ کاروں کے تعاون سے جگدیپ سنگھ اپنی کمپنی کوانٹم اسکیپ کو ای وی بیٹری ٹیکنالوجی میں آگے بڑھا رہے ہیں، یہ بیٹریز روایتی بیٹریوں سے زیادہ محفوظ اور تیزی سے چارج ہوتی ہیں۔

جگدیپ سنگھ نے بی ٹیک اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے کیا جبکہ ایم بی اے کی ڈگری یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے سے حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایچ پی اور سن مائیکرو سسٹمز جیسی مشہور فرموں سے کیا تھا اور بعد میں متعدد اسٹارٹ اپس بھی شروع کیے۔

مختلف کمپنیوں میں ایک دہائی سے زیادہ کے تجربے کے بعد جگدیپ سنگھ نے 2010 میں کوانٹم اسکیپ کی بنیاد رکھی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں