4

سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا اہم جزو ہیں، مولانا فضل الرحمن


اسلام آباد:

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا انتہائی اہم جزو ہیں۔ افہام و تفہیم سے گریز اور مذاکرات سے انکار غیر جمہوری رویہ ہے۔

یہ بات انہوں نے حکومتی اتحادی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج مولانا کی اقامت گاہ پر ان سے ملاقات کی اور علالت پر ان کی مزاج پرسی کی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بڑے بڑے مسائل مل بیٹھ کر آپس میں بات چیت کے ذریعے ہی طے کیے جا سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کو ہر اعتبار سے استحکام اور باہمی اتحاد کی ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مولانا فضل الرحمن کو مذاکراتی عمل کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے کو خوش اسلوبی سے سلجھانے کے لیے مولانا فضل الرحمن کی کوششوں کو سراہا۔ 
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں