10

بھارتی بحریہ کے دو افسران پیراشوٹ آپس میں الجھنے سے سمندر میں جاگرے، وڈیووائرل


ANDHRA PRADESH:

بھارتی بحریہ کے دو افسران  فضا سے نیچے آتے ہوئے پیراشوٹ آپس میں الجھنے سے سمندر میں جاگرے قریبی کشتی میں موجود اہلکاروں نے ان کی جان بچائی، واقعے کی وڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد بھارتی بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے۔  

 بھارتی بحریہ کو اس وقت ہزیمت اور شرمندگی کا سامنا کرنا  پڑا جب وشاکا پٹنم کے ساحل پر آپریشنل تیاریوں کے مظاہرے کی ریہرسل کے دوران دو افسران پیراشوٹ کے ذریعے فضا سے نیچے آرہے تھے کہ ان کے پیراشوٹ آپس میں الجھ گئے اور وہ سمندر میں جاگرے۔ یہ منظر دیکھ کر قریبی کشتی تیزی سے ان کے قریب پہنچی اور ان کی جان بچائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں  دونوں افسران میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ریہرسل دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد ساحل سمندر پر موجود تھی، جن کے سامنے یہ  واقعہ رونما ہوا، جس نے بھارتی افواج کے بہترین آپریشنل تیاریوں  کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

 واضح رہے کہ وشاکا پٹنم کے ساحل پر کل 4 جنوری کو بھارتی نیوی کی جانب سے اپنی آپریشنل تیاریوں کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوگی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں