دنیا کی معمر ترین خاتون ٹومیکو ایٹوکا نے اپنی زندگی کی 116 بہاریں دیکھنے کے بعد کوچۂ فانی کو خیرباد کہہ دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹومیکو ایٹوکا کو دسمبر 2023 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون قرار دیا تھا۔
ٹومیکو ایٹوکا جاپان کے شہر اوساکا میں 23 مئی 1908 کو پیدا ہوئی تھیں اور اپنے والدین کے 3 بچوں میں سب سے بڑی اولاد تھیں۔
دنیا کی عمر رسیدہ خاتون کا انتقال ایک نرسنگ ہوم میں ہوا جہاں وہ کافی عرصے سے علالت کے باعث مقیم تھیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون ہونے کا اعزاز ملنے کے بعد وہ 13 ماہ زندہ رہ سکیں۔
ٹومیکو ایٹوکا کو معمر ترین خاتون کا اعزاز دسمبر 2023 میں 116 سالہ فوسا تاتسومی کی موت کے بعد دیا گیا تھا۔
جاپان کی آبادی میں ایک بڑا عمر رسیدہ افراد کا ہے جہاں 100 یا اس سے زائد عمر والے افراد کی تعداد 95 ہزار سے زائد ہے جن میں 88 فیصد خواتین ہیں۔