13

سرکاری اسپتال کا ڈاکٹرمریض کی موت کا ذمہ دارثابت،دیت ادا کرنے کا حکم

ڈاکٹر نے مریض کو درد ختم کرنے کی دوا دی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

ڈاکٹر نے مریض کو درد ختم کرنے کی دوا دی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

ریاض: سعودی عرب میں سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

انتقال کرنے جانے والے شخص کے ورثا کے وکیل نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر کی غلطی کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ عدالت کی طبی کمیٹی نے دیت ادا کرنے کی سفارش کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نے دل کے مرض میں مبتلا شخص کا مکمل طبی معائنہ کے بغیرانہیں صحت مند قرار دیتے ہوئے درد ختم کرنے والی دوا دے کر گھر بھیج دیا تھا۔ گھر پہنچنے کے فوری بعد مریض درد کی شدت سے جاں بحق ہوگیا۔

عدالت نے طبی کمیٹی کی جائزہ رپورٹ میں ڈاکٹر کی غلطی ثابت ہونے پر اسے دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں