32

غزہ میں فلسطینی بچی ہند رجب کی شہادت کی اے آئی ویڈیو جاری

[ad_1]

غزہ: مجھے آکر بچالو مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے، یہ آخری الفاظ ہیں 6 سالہ فلسطینی لڑکی ہند رجب کے جسے اسرائیلی فورسز نے پورے خاندان سمیت شہید کردیا۔

5 سالہ ہند رجب غزہ میں اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے محفوظ مقام کی طرف منتقل ہونے کی کوشش کر رہی تھی کہ رستے میں اسرائیلی فورسز نے ان کی گاڑی پر بھی فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اس کے سارے رشتے دار شہید ہوگئے لیکن ہند اپنے ایک کزن کے ساتھ کسی طرح بچ گئی اور انہوں نے کار میں موجود موبائل فون سے فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کی ہیلپ لائن پر کال کرکے مدد مانگی۔

بچوں نے روتے ہوئے کہ اسرائیلی فوجی ہم پر گولی چلا رہے ہیں، ہم گاڑی میں ہیں اور ہمارے سامنے ٹینک ہے۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کی کارکن نے اس کی ڈھارس بندھائی اور بچوں کو بچانے کے لیے امدادی اہلکار روانہ کیے لیکن خاتون اور بچے ابھی فون پر بات کر ہی رہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ اور گولہ باری کرکے اس ننھی کلی کو شہید کردیا جبکہ جائے وقوعہ پہنچنے والے 2 امدادی اہلکاروں پر بھی فائرنگ کرکے انہیں بھی شہید کردیا۔

اس واقعے پر عالمی برداری نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا لیکن اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ برقرار ہے جس کے باعث غزہ میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ترک میڈیا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے اس واقعے کی منظر کشی کرتی ویڈیو نشر کی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں