12

ربیکا کے خلاف بیان کیوں دیا؟ لائبہ خان نے وضاحت کردی

فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  کراچی: پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے مشہور ٹک ٹاکر ربیکا خان کو ایوارڈ ملنے پر ایک بار پھر تنقید کی ہے۔

ایکسپریس ٹی وی پر حسن چوہدری کے ساتھ ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں انٹرویو کے دوران میزبان نے لائبہ خان اور ربیکا خان کے درمیان جھگڑے کے بارے میں سوال کیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا  کہ یہ واقعہ 2019 میں پیش آیا تھا تاہم اس پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔

لائبہ خان نے صحیح حق داروں کو ایوارڈز دینے میں ناکامی پر جیوری کی نااہلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف اس بات پر آواز اٹھائی تھی کہ اگر آپ کسی کو ایوارڈ دے رہے ہیں تو اس میں کوئی ٹیلنٹ بھی ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2019 میں ربیکا خان کو ‘ایمرجنگ ٹیلنٹ’ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اُس وقت میرے ڈرامے بھی ٹی وی پر چل رہے تھے اور میری ہم عمر دیگر سینئر اداکارائیں بھی بہت محنت کر رہی تھیں جن میں سے کسی کو ایوارڈ نہیں ملا۔

لائبہ خان نے کہا کہ میں ٹک ٹاک کو برا نہیں کہتی لیکن اگر ایک شخص صرف لپسنگ کرتا ہے تو اُس کا کیا ’کونٹینٹ‘ ہے؟، میرا اعتراض یہ تھا کہ کسی کو ٹیلنٹ نہ ہونے کے باوجود کیوں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے؟ جبکہ وہ کوئی مواد تیار نہیں کر رہی، اداکاری، گلوکاری یا کسی اور قسم کا ٹیلنٹ نہیں رکھتی۔

دوسری جانب ربیکا خان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ربیکا ایک گلوکارہ ہیں جن کے یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر لاکھوں فالورز ہیں۔ ربیکا اپنے تمام پلیٹ فارمز پر معیاری کونٹینٹ بناتی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں