12

چائلڈ آرٹسٹس کو اسکول کے اوقات میں کام پرنہ بلانے کا قانون تیار

بچوں کو شوٹنگ کے لیے رات دیر تک روکنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزارت ثقافت سندھ:فوٹو:فائل

بچوں کو شوٹنگ کے لیے رات دیر تک روکنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزارت ثقافت سندھ:فوٹو:فائل

  کراچی: ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے بچوں کے لیے 2 نئے قوانین تیار کر لیے گئے۔

سندھ کی وزارت ثقافت نے چلڈرن ڈرامہ انڈسٹری آرڈینیس اور سندھ ایکٹر رائلٹی آرڈینیس کے نام سے 2 نئے قوانین تیار کیے ہیں۔

صوبائی وزیر ثقافت جنید علی شاہ کا کہنا ہے کہ  ڈرامہ انڈسٹری آرڈینینس کے تحت بچوں کے کام کے اوقات طے کیے جائیں گے۔ ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے بچوں کو اسکول کے اوقات میں کام پر نہیں بلایا جائے گا اور رات دیر تک شوٹنگ اور ریکارڈنگ کے لیے نہیں روکا جائے گا۔

وزیر ثقافت کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو اسکول کے اوقات اور رات دیر تک شوٹ پر بلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ خواہش ہے کہ آرٹسٹ بچے اپنے کام کے ساتھ ساتھ تعلیم جاری رکھیں۔ چلڈرن ڈرامہ انڈسٹری آرڈیننس   کی خلاف ورزی پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس کارروائی کرے گی۔

سندھ ایکٹر رائلٹی ایکٹ کے تحت فنکاروں کو تحفظ ملے گا۔ پروڈکشن کمپنی اور فنکاروں کے درمیان معاہدے سے متعلق شکایت حل کرنے  کیلیے کمیٹی قائم کی جائیگی۔ فلم اور ڈرامہ کے سوشل میڈیا اور دیگر منافع میں سے فنکاروں کو رائلٹی دی جائے گی جبکہ وزارت ثقافت میں رجسٹرڈ فنکار رائلٹی سے متعلق کمیٹی سے رجوع کرسکتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں