13

اداکارہ نور کی سیاست میں انٹری، کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

نور استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں:فوٹو:فائل

نور استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں:فوٹو:فائل

 لاہور: اداکارہ اور ٹی وی میزبان نور بخاری نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

اداکارہ نور بخاری آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے لاہور میں مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔

اداکارہ نور بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ نور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں۔

مزید پڑھیں: گلوکار چاہت فتح علی خان لاہور سے الیکشن لڑیں گے

 

اس سے قبل گلوکار چاہت فتح علی خان بھی قومی اسمبلی کے لیے بطور آزاد امیدوار لاہورکے حلقہ 128   سے کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں۔ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں