اسلام آباد: معروف نوجوان وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ایمان مزاری نے اپنے دوست عبدالہادی سے شادی کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دی۔ انہوں نے اپنے دولہے کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انگوٹھی، دل اور نظر کا ایموجی استعمال کیا۔
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) December 28, 2023
ایمان مزاری کی شادی اپنے ہی پیشے سے تعلق رکھنے اور انسانی حقوق کے مقدمات لڑنے والے وکیل عبد الہادی سے ہوئی ہے۔ عبدالہادی نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرکے اپنی شادی کا اعلان کیا۔
Got married to the love of my life ❤️ Always and forever ♾️ https://t.co/uS14gut2F9
— Abdul Hadi (@HadiAli115) December 28, 2023
واضح رہے کہ ایمان مزاری انسانی حقوق کی سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ہیں۔ صارفین کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔