14

یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

تمام ڈی سی 100 فیصد اسٹاک ویری فکیشن کو یقینی بنائیں، چیف سیکریٹری کی ہدایت
 فوٹو: فائل

تمام ڈی سی 100 فیصد اسٹاک ویری فکیشن کو یقینی بنائیں، چیف سیکریٹری کی ہدایت
فوٹو: فائل

  کراچی: سندھ حکومت نے یوریا کھاد کی زخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم کی زیر صدارت اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں یوریا کھاد کی زخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یوریا کھاد کی طلب اور کسانوں کو فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، محکمہ زراعت کے حکام نے بتایا کے صوبے میں 175 ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کر کے 40 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے،41 ڈیلرز کی ڈیلرشپ معطل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی ضرورت کے مطابق کھاد درآمد کر لی، محمد علی

اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز نے  رعایتی قیمتوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں یوریا کھاد کی 100 فیصد اسٹاک ویری فکیشن کو یقینی بنائیں۔ یوریا کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ذخیرہ کی گئی یوریا کھاد کی بوریوں کو ضبط کر کے سرکاری نرخ پر نیلام کیا جائے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کے وفاقی حکومت کو سفارش کی جائے گی کہ یوریا کھاد کے متعلق ڈیش بورڈ تک تمام ڈپٹی کمشنرز کورسائی دی جائے تا کہ اسٹاک ویری فکیشن اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی موثر انداز میں کی جائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں