4

سلمان خان کس پاکستانی نعت خواں کی رمضان ٹرانسمیشن دیکھ رہے ہیں؟

سلمان خان کے فٹنس ٹرینر  پاکستانی ہوسٹ سے ملاقات کرچکے ہیں:فوٹو:فائل

سلمان خان کے فٹنس ٹرینر پاکستانی ہوسٹ سے ملاقات کرچکے ہیں:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان پاکستانی نعت خواں کی رمضان ٹرانسمیشن دیکھ  رہے ہیں۔

اداکار سلمان خان بھی پاکستانی رمضان ٹرانسمیشن دیکھنے لگے۔ اس بات کا انکشاف سلمان  خان کے فٹنس ٹرینر عباس علی نے پاکستانی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں کیا۔

سلمان خان کے فٹنس ٹرینر نے ٹرانسمیشن کے دوران لائیو کال میں انکشاف کیا کہ سلمان خان نے مشہور پاکستانی نعت خواں اور نوحہ خواں فرحان علی وارث کو سلام کہلوایا ہے۔

سلمان خان کے ٹرینر نے مزید کہا کہ وہ سلمان خان کو فرحان علی کی رمضان ٹرانسمیشن بھی پابندی سے دکھا رہے ہیں۔ فرحان علی وارث کی سلمان خان کے فٹنس ٹرینر سے پہلے ملاقات ہوچکی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں