واشنگٹن: رواں سال کے اختتام پر ایلون مسک کی دولت 92 بلین ڈالر اضافے سے 232 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی وہ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔
بلوم برگ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) اور گاڑیوں کی معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اس سال کے اختتام تک اثاثوں میں بے پناہ اضافہ کر کے اپنا کھو جانے والا دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز واپس حاصل کرلیا۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس رواں برس دنیا کے 500 افراد کی مجموعی دولت میں 1.4 ٹریلین ڈالر کمی ہوئی تھی لیکن رواں برس آک اپنے اختتام پر انہی افراد کی دولت میں 1.5 ٹریلین ڈالر اضافے کی خوش خبری سنا رہا ہے۔
کئی برسوں تک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص رہے لیکن وہ برتری برقرار نہیں رکھ سکے تاہم رواں برس ایلون مسک کے لیے بھی سود مند رہا اور ٹیسلا کے حصص میں شاندار کارکردگی کے باعث ایلون مسک ان کی دولت 92 بلین ڈالر کے اضافے سے 232 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا دنیا کی سب سے مہنگی کار ساز کمپنی ثابت پوئی جس نے گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال 130 فیصد اضافے کے ساتھ 248 ڈالر کا بزنس کیا۔
صرف ٹیسلا ہی ایلون مسک کے دوبارہ امیر ترین شخص بننے کی اکیلی وجہ نہیں۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بھی بزنس میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ایلون مسک کی دولت میں اضافے کا باعث بنی۔
بلوم برگ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر برنارڈ ارنالٹ ہیں جو فرانس کی لگژری اشیا بنانے والی کمپنی کے مالک ہیں اور جن کی دولت میں رواں برس 126 ملین ڈالر اضافہ ہوا۔
ایمازون کے بانی جیف بیزوس کو اس سال 1.4 ارب ڈالرز کی کمی کا دھچکا لگا لیکن اس کے باوجود وہ 177 بلین ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے بعد نمبر آتا ہے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا جن کے اثاثوں میں 217 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔