9

پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک

بھکر: محکمہ انسداد دہشت گردی نے خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سیکیورٹی اداروں اور انسداد دہشت گردی محکمے کے اہلکاروں نے بھکر کے قریب دہشت گردوں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جس پر پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی فائرنگ کی اور اس نتیجے میں دونوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ اُن کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں