10

اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل

لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ

لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی کو آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔

ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے نمائندے نے بتایا کہ قانون میں ترمیم کرکے ڈی سی اوز کو قیمت کے تعین کا اختیار دیا گیا ہے۔

نان بائیوں کے وکیل بیرسٹرعمر اعجازگیلانی نے دلائل دیے کہ آٹا یہاں مہنگا اور کرایہ بھی زیادہ ہے، کنٹرولر جنرل کی پاور سیکشن تھری کے تحت نہیں ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کیا تندور والوں سے پوچھا کہ آٹا کتنے کا آرہاہے یا بس لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کردیا؟

عدالت نےآئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کرلیا اور سماعت 6 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں