7

ٹام کروز کی بیٹی نے والد کا نام ہٹا دیا

سوری ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی بیٹی ہیں:فوٹو:فائل

سوری ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی بیٹی ہیں:فوٹو:فائل

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کی بیٹی سوری نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام کروز اور ان کی سابق اہلیہ اداکارہ کیٹی ہومز کی 18 سالہ بیٹی سوری نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔ سوری نے نام میں تبدیلی کے فیصلے کا اعلان اپنی والدہ کی موجودگی میں کیا۔ سوری نے والد ٹام کروز کا نام ہٹا کر اپنی والدہ کا نام لگا لیا ہے اور اب ان کا نام سوری کروز کے بجائے سوری نوئیل ہوگیا ہے۔

ٹام کروز کے اپنے بچوں خصوصاً سوری کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی خبریں میڈیا میں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں۔ ٹام کروز نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔ ٹام کروز نے سوری کی گریجویشن کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

اس سے قبل بالی ووڈ کے ایک اور مشہور اداکاربریڈ پٹ کے بچے بھی اپنےوالد کا نام ہٹا چکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں