8

بہت سی فلموں میں بغیر معاوضہ لیے کام کیا، انیل کپور

فلموں میں معاوضوں میں کمی کا حامی ہوں، اداکار:فوٹو:فائل

فلموں میں معاوضوں میں کمی کا حامی ہوں، اداکار:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے سینئیر اداکارانیل کپورکا کہنا ہے کہ میں نے بہت سی فلموں میں بغیر معاوضے کے کام کیا ہے۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار انیل کپور نے میڈیا سے گفتگو میں معاوضوں میں کمی کے سوال پر کہا کہ میں  کم معاوضے پربھی  فلموں میں کام کرنے کو تیارہوں۔ میں نے بہت سی فلموں میں بغیر پیسے لیے بھی کام کیا ہے۔ میر نسل اور مجھ سے پہلی نسل میں بہت کم اداکار ایسے گزرے ہیں جنہوں نے کم معاوضے یا بغیر کسی معاوضے کے فلم میں کام کیا ہو۔

انیل کپور کا مزید کہنا تھا کہ  مجھے اس بات کا احساس ہے کہ فلم کے اداکاروں کے بے جا خرچوں اور مہنگی فرمائشوں سے فلم کا بجٹ بہت بڑھ جاتا ہے۔ میرے والد بھی فلم میکر تھے اور میں نے انہیں فلم بنانے کے دوران غیرضروری اخراجات اور اداکاروں کی جانب سے بھاری معاوضوں کے مطالبے کے باعث مالی پریشانی کاشکار دیکھا ہے۔

اداکار نے کہا کہ آج کل اداکاروں اور ان کے اسٹاف پر ہونے والے بے تحاشا اخراجات پر بات ہو رہی ہے۔ میں اداکاروں کے معاوضوں اور غیرضروری اخراجات کم کرنے کے حق میں ہوں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں