8

میری بیٹی کی ٹرولنگ کرنے والے بیروزگار لوگ ہیں، شترو گھن سنہا

میری بیٹی پر تنقید کرنے والے اپنی زندگی جئیں،شترو گھن:فوٹو:فائل

میری بیٹی پر تنقید کرنے والے اپنی زندگی جئیں،شترو گھن:فوٹو:فائل

 ممبئی: اداکار شترو گھن سنہا کا کہنا ہے کہا میری بیٹی سوناکشی سنہا کی ٹرولنگ کرنے والے بیروزگار لوگ ہیں۔

بالی ووڈ کے سینئیر اداکار شترو گھن سنہا  مسلمان سے شادی کرنے پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بننے والی اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کے دفاع میں سامنے آگئے۔ شترو گھن سنہا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میری بیٹی کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام نہیں کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سوناکشی کی ٹرولنگ کرنے والے بیروزگار لوگ ہیں۔

شترو گھن سنہا کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے متعدد ہٹ گانوں کے خالق آنند بخشی نے لکھا تھا کچھ تو لوگ کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا۔ میں اس میں اضافہ کرنا چاہوں گا کہ کہنے والے اگر بیکار اور بیروزگار ہوں تو ان کا یہی کام بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کسی کا بھی انتہائی نجی معاملہ ہوتا ہے اور دو افراد کے فیصلہ ہوتا ہے۔ تنقید کرنے والے تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ جائیں اور اپنی زندگی جئییں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں