9

لیجنڈری امیتابھ بچن نے پرابھاس کے مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟

 ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن نے اپنی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کے تشہیری ایونٹ کے دوران پرابھاس کے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔

’کالکی 2898‘ کے ٹریلر میں دونوں سپر اسٹار اداکاروں کے درمیان ایکشن سے بھرپور لڑائی کے مناظر فلمائے گئے ہیں۔

اس موقع پر امیتابھ نے مزاحیہ انداز میں پرابھاس کے مداحوں سے کہا کہ وہ فلم دیکھنے بعد انہیں قتل نہ کریں اور وہ اس پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں۔

سپر اسٹار پرابھاس نے اس موقع پر امیتابھ کی باتوں پر مسکراتے ہوئے کہا کہ سر ہم سب آپ کے مداح ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں