16

وزارت توانائی کا بجلی صارفین سے سالانہ 860 ارب کی ٹیکس وصولیوں کا انکشاف

 اسلام آباد: وزارت توانائی نے بجلی کے صارفین سے سالانہ 860 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا انکشاف کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار پر قومی اسمبلی کی توانائی کمیٹی میں وزیر توانائی اور سیکریٹری نے دہائی دی اور کہا کہ ایف بی آر نے پاور سیکٹر کو ٹیکس کلیکشن ایجنٹ بنا دیا ہم ایف بی آر کو 860 ارب روپے ٹیکس جمع کر کے دیتے ہیں بجلی کی ہر کیٹیگری کے بلز میں 18 فیصد جی ایس ٹی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت اب ہائیڈل اور تھرکول کے سوا کوئی پلانٹس نہیں لگائے گی، پاور ڈویژن

سیکریٹری پاور ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ 500 روپے سے 20 ہزار کے بل پر 10 سے 12 فیصد ٹیکس عائد ہے، 25 ہزار کے بل پر 7.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس لاگو ہے اور 4 فیصد مزید سیلز ٹیکس بھی عائد ہے۔

سیکریٹری پاور نے مزید تایا حکومت پاور سیکٹر کو جلد نجی شعبے کے حوالے کرنے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں