18

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی لہذا ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تیس ستمبر تک ہر صورت ٹیکس ریٹرن فائل کردیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق اب تک 19 لاکھ 26 ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہو چکے ہیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کے خلاف سخت ایکشن کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں