53

بلاول بھٹو سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی آئینی عدالت سے متعلق تبادلہ خیال

بلاول بھٹوزرداری سے وکلا کے وفد نے بارروم میں خطاب کی دعوت دی—فوٹو: فائل

بلاول بھٹوزرداری سے وکلا کے وفد نے بارروم میں خطاب کی دعوت دی—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت کی سربراہی میں وفد نے مجوزہ آئینی عدالت کے قیام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات کرنے والے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کی سربراہی صدر شہزاد شوکت نے کی۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری اور سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان مجوزہ آئینی عدالت کی ناگزیر ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عدالتی اصلاحات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور بلاول بھٹو زرداری کو سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے بارروم میں خطاب کی دعوت بھی دی ئی۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد میں سیکریٹری خزانہ رفاقت اسلام، نائب صدر (سندھ) سمیعہ فیض، نائب صدر نیلم عذرا خان (خیبرپختونخوا)، ایگزیکٹو رکن خیبرپختونخوا تنویر احمد مغل، ایگزیکٹو رکن خیبرپختونخوا مختار احمد مانیری اور رضااللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، پی پی پی کے جنرل سیکریٹری نیئر بخاری اور رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی بھی موجود تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں