40

کراچی: ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ماڑی پور روڈ نالا اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ احسان اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں