32

جنوبی افریقہ میں فائرنگ سے خواتین سمیت 17 افراد ہلاک

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں—فوٹو: الجزیرہ

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں—فوٹو: الجزیرہ

 کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقہ کے مضافات میں قریب واقع دو گھروں میں فائرنگ سے 15 خواتین سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قومی پولیس کے ترجمان اتھلینڈا میتھی نے بتایا کہ دو گھروں میں فائرنگ سے ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جنوبی افریقہ کے جنوب مشرقی صوبے ایسٹرن کیپ میں واقع قصبہ لیوسیکیسیکی میں رات گئے پیش آیا، پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو گھروں میں فائرنگ ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ ایک گھر میں فائرنگ سے 12 خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگیا اور دوسرے گھر میں 3 خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوا جبکہ 4 خواتین، ایک مرد اور دو ماہ کا بچہ فائرنگ سے محفوظ رہا۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فائرنگ کے وقت مذکورہ خاندان کے افراد ایک تقریب میں شریک تھے لیکن اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے قتل کے پیچھے چھپے محرکات کے حوالے سے تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔

پولیس کے وزیر سینزو مچونو نے میڈیا کو بتایا کہ فارنزک ماہرین اور ڈیٹیکٹو کی ٹیم تعینات کردی گئی ہے، ہمیں اپنی ٹیموں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ مجرم کو ڈھونڈ نکالیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں