40

امریکی صدارتی الیکشن؛ 100 سالہ جمی کارٹر نے ووٹ کس کو دیا ؟

جمی کارٹر نے اپنا ووٹ قبل ازوقت ووٹنگ کیلیے بنائے گئے پولنگ اسٹیشن پر دیا

جمی کارٹر نے اپنا ووٹ قبل ازوقت ووٹنگ کیلیے بنائے گئے پولنگ اسٹیشن پر دیا

 واشنگٹن: سابق امریکی صدر 100 سالہ جمی کارٹر نے ریاست جارجیا میں قبل از وقت ووٹنگ کے لیے بنائے گئے خصوصی پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے تاہم پولنگ ڈے پر رش سے بچنے کے لیے چند مقامات پر بزرگ اور بیمار ووٹرز کے لیے قبل از وقت پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

ایسے ہی ایک پولنگ اسٹیشن پر جمی کارٹر نے ووٹرز کی قطار میں اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میرا ووٹ حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس کے لیے ہے۔

سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر نہیں بننا چاہیے۔

جمی کارٹر نے کہا کہ وہ کملا ہیرس کو کامیاب ہوتا دیکھنے کے لیے تاب ہیں اور اس لیے وہ کمزوری اور نقاہت کے باجود ووٹ ڈالنے آئے ہیں۔

سابق امریکی صدر جمی کارٹر، جو حال ہی میں سو برس کے ہوگئے ہیں نے زندگی کے 100 سال مکمل ہونے کو صرف ایک اور سالگرہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ یہ 100 سالہ جمی کارٹر سرد جنگ کے دور میں 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے ہیں اور اس وقت سابق امریکی صدور میں سب سے پرانے سابق صدر ہیں جو حیات ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں