67

اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر حملے نہیں ہوتے؛ ٹرمپ

[ad_1]

میرے ہوتے ہوئے ایران کو اتنی جارحیت کی ہمت نہیں ہوتی، ڈونلڈ ٹرمپ

میرے ہوتے ہوئے ایران کو اتنی جارحیت کی ہمت نہیں ہوتی، ڈونلڈ ٹرمپ

 واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر میں صدر ہوتا تو نہ اسرائیل پر حملہ ہوتا اور نہ ہی غزہ اور لبنان میں جنگ نہ چھیڑتی۔

’’ العربیہ  نیوز‘‘ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر میں صدر ہوتا تو یہ تباہ شدہ شہر نہیں ہوتے۔ میں یہ جنگ کبھی شروع نہ ہونے دیتا۔ یہ تمام تباہی اور نفرت اسرائیل پر حماس کے حملے بعد ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جب میں صدر تھا تو حماس اور حزب اللہ نہایت کمزور تھیں اور وہ کسی پر حملے کی جرات اور طاقت نہیں رکھتی تھیں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے ہوتے ہوئے تو ایران کو جارحیت کی ہمت نہ ہوتی اور نہ ہی وہ اپنے دھڑوں کو عسکری مدد فراہم نہ کرپاتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ روس اور اسرائیل کی کھلی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ اگر میں صدر ہوتا تو روس یوکرین کا مسئلہ نہیں ہوتا اور مشرق وسطیٰ میں جنگ نہ شروع ہوتی۔ میں نے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو بحال کرایا۔

 

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں