[ad_1]
غزہ: غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کا اعلیٰ افسر مارا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ کا کمانڈر 41 سالہ کرنل احسان دقسا اتوار کو شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران مارا گیا۔
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ کرنل احسان دقسا کی ہلاکت جبلیہ میں حماس کے خلاف آپریشن کے دوران دھماکہ خیز ڈیوائس سے ٹکرانے سے ہوئی، واقعے میں بٹالین کمانڈر سمیت دیگر دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
صیہونی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ شروع ہونے سے اب تک مجموعی طور پر 6 اسرائیلی کرنل مارے جاچکے ہیں جس میں سے چار 7 اکتوبر کو ہلاک ہوئے تھے۔
[ad_2]
Source link