60

برٹش ایئرویز کی اسرائیل کیلئے پروازوں کی معطلی میں مارچ 2025 تک توسیع

[ad_1]

تل ابیب: برٹش ایئرویز نے اسرائیل کیلئے پروازوں کی معطلی میں مارچ 2025 تک توسع کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق برٹش ایئرویز کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ ماہ تک اسرائیل کیلئے برٹش ایئر ویز کی پروازیں معطل رہیں گی۔

برٹش ایئرویز کے ترجمان نے ایک ای میل بیان میں کہا کہ ایڈوانس بکنگ کرنے والے مسافروں کو مکمل رقم واپس کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان شدید لڑائی اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد متعدد ایئرلائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر رکھی ہیں۔

اس سے قبل ویز ایئر لائنز نے 15 جنوری 2025، ڈیلٹا ایئر لائنز نے مارچ 2025 کے آخر تک جبکہ جرمن ایئر لائن لفتھانزا نے 10 نومبر تک اسرائیل کیلئے پروازوں کی معطلی میں توسیع کی تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں