25

نومبر کے وسط سے ڈینگی کیسز میں کمی کا امکان

  کراچی: ملک میں نومبر کے وسط سے ڈینگی کیسز میں کمی کا امکان ہے تاہم اگلے 15 دنوں کو نازک قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ ماحولیاتی تغیرات کے رجحانات کی بنیاد پر توقع کی جاتی ہے کہ نومبر میں ڈینگی کے کیسز میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

ڈینگی کیسز کے حوالے سے اگلے دو ہفتے اب بھی بہت اہم ہیں کیونکہ موجودہ ماحولیاتی عوامل ڈینگی کے لیے سازگار ماحول کے حق میں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

قومی صحت کے اداروں اور ڈینگی کنٹرول سینٹرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ محکمہ موسمیات (PMD) کی ویب سائٹ http://www.pmd.gov.pk سے تازہ ترین معلومات سے باخبر رہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں