48

کیا اننیا پانڈے نے واکر بلانکو کو زندگی کا نیا ساتھی چُن لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنی 26ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے نئے بوائے فرینڈ واکر بلانکو سے محبت بھرا پیغام وصول کیا، جس نے ان کے تعلقات کو لے کر قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے۔

واکر بلانکو نے 30 اکتوبر کو اننیا کے لیے انسٹاگرام اسٹوری پر دلکش پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے پہلے کبھی نہ دیکھی گئی تصاویر پوسٹ کیں۔ 

 

ان تصاویر میں اننیا کو ایک رومانی ماحول میں کھانا کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ بلانکو نے محبت بھرے انداز میں لکھا، “ہیپی برتھ ڈے، بیوٹیفل!!! تم بہت خاص ہو، انی، میں تم سے محبت کرتا ہوں” اور ساتھ ہی دل کا ایموجی بھی شامل کیا۔

اننیا پانڈے نے اس نوٹ پر دل والے ایموجی سے ردعمل دیا، جس نے مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع کردیں۔ دونوں کی ملاقات جون 2024 میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی تقریب میں ہوئی تھی، جس کے بعد سے ہی ان کے تعلقات کی خبریں گردش میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اننیا نے بلانکو کو اپنی تقریب میں ساتھی کے طور پر متعارف کروایا۔

واکر بلانکو سابق ماڈل اور شکاگو کے رہائشی ہیں، جو اس وقت جام نگر، گجرات میں ایک جانوروں کی پناہ گاہ میں کام کر رہے ہیں، جو اننت امبانی کی ملکیت ہے۔ واکر کا انسٹاگرام جانوروں سے محبت اور سفر کی تصاویر سے بھرا ہوا ہے۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں