بھارت میں ایک ریاست نے خاتون کی شہری کی موت کے بعد مایونیز پر پابندی عائد کردی ہے۔
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں مقامی حکام نے موموس کھانے سے خاتون کی موت ہوجانے کے بعد کچے انڈوں سے بنی مایونیز پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ پابندی ہلاک شدہ خاتون، ان کی دو بیٹیاں اور 15 دیگر افراد کے حیدرآباد شہر میں سڑک کے کنارے اسٹالوں سے موموز کھانے کے بعد عائد کی گئی جس میں تمام لوگ شدید بیمار ہوئے اور ایک خاتون ہلاک ہوئیں۔
مقامی فوڈ سیفٹی حکام کے مطابق مایونیز کے استعمال پر پابندی کا اقدام فوڈ سیفٹی کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
مایونیز پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں کو معیاری کھانے کی ترغیب دینے کیلئے مایونیز کی متبادل غذا کھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
Source link