12

’اینیمل‘ کے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا پر خاتون رائٹر کو کریڈٹ نہ دینے کا الزام

 میگا ہٹ فلم “انیمل” یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی: : فوٹو : ویب ڈیسک

میگا ہٹ فلم “انیمل” یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی: : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: مشہور بھارتی فلم رائٹر غزل ڈھلیوال نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکشن تھرلر فلم ‘انیمل’ کا اسکرین پلے اُنہوں نے لکھا لیکن اس ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا نے انہیں کریڈٹ نہیں دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غزل ڈھلیوال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم ‘انیمل’ کا ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا جس میں فلم کے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کو بطور رائٹر، ہدایت کار اور ایڈیٹر کا کریڈٹ دیا گیا ہے۔

غزل ڈھلیوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ “میں نے ‘انیمل’ کا اسکرین پلے لکھا اور فلم کے ڈائیلاگ بھی میں نے ہی لکھے لیکن مجھے کریڈٹ نہیں دیا گیا بلکہ میرا کریڈٹ ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کو دیا گیا”۔

اُنہوں نے یہ بھی ‘انیمل’ کی ٹیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ “میری طرح شریک ایڈیٹر کو بھی کریڈٹ نہیں دیا گیا”۔

مزید پڑھیں: فلم ‘انیمل’ میں بوبی دیول کو مسلمان کردار میں کیوں دِکھایا؟ وجہ سامنے آگئی

غزل ڈھلیوال نے ‘انیمل’ کی کہانی پر تنقید کرتے ہوئے کہ “فلم کی کہانی خواتین مخالف ہے، فلم میں مردوں کو ایسے کردار میں دکھا گیا ہے جو خواتین سے شدید نفرت کرتے ہیں”۔

خاتون رائٹر کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ ‘انیمل’ کی ٹیم کو شریک ایڈیٹر اور غزل ڈھلیوال کو اُن کے اسکرین پلے کے لیے لازمی کریڈٹ دینا چاہیے تھے۔

واضح رہے کہ سُپر ہٹ فلم ‘انیمل’ نے دُنیا بھر میں مجموعی طور پر 800 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے، اس سنگِ میل کے عبور کے ساتھ یہ فلم 800 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی ہے۔

‘انیمل’ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ انیل کپور رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں