[ad_1]
امریکا میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمان ووٹروں سے انہیں ووٹ دینے کی اپیل کردی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم امریکا کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اور وسیع ترین اتحاد بنانے جارہے ہیں۔ اس میں مشی گن کے رہائشیوں کی ریکارڈ تعداد بھی شامل ہے جو امن کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ جانتے ہیں کہ کملا اور ان کی جنگ جُو کابینہ مشرق وسطیٰ پر حملہ کرکے لاکھوں مسلمانوں کو ہلاک کر ڈالے گی اور تیسری جنگ عظیم شروع کردے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹرمپ کو ووٹ دیں اور امن واپس لائیں۔
قبل ازیں سابق امریکی صدر نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ پام بیچ فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔
سابق صدر نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اچھی انتخابی مہم چلائی، فتح کے بعد امریکا کی مزید ترقی کیلیے اقدامات کروں گا۔
دوسری جانب امریکا کی مختلف ریاستوں میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، نیویارک، نیوجرسی، نیوہیمپشائر، کینٹی کٹ، ورجینیا میں ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، شمالی کیرولینا کے پولنگ اسٹیشن پر لوگوں کی طویل قطاریں لگی گئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کےانتخابات میں تقریباً 24 کروڑ لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جب کہ 6 کروڑ 20 لاکھ لوگ پہلے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان کی تقریبا 435 نشستوں پر الیکشن ہورہا ہے اور کانگریس میں سینیٹ کی 100 میں سے 34 نشستوں پر بھی الیکشن ہورہا ہے،رائے عامہ کے جائزوں میں ٹرمپ اور کاملا ہیرس برابر دکھائی دے رہے ہیں۔
[ad_2]
Source link