50

محمود عباس کا ٹرمپ سے رابطہ، غزہ میں امن کے لیے کام کرنے کو تیار


RAMALLAH:

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فونک رابطے میں یقین دلایا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمود عباس  نےامریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور اس دوران غزہ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی صدر نے ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی اور غزہ میں بین الاقوامی قانونی کے تحت منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کے لیے صدر ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

فلسطینی صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے محمود عباس کو یقین دلایا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے لیے کام کریں گے اور صدر محمود عباس، خطے اور دنیا کے متعلقہ ریاستوں کے ساتھ مل کر خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن کی بات کرتے ہوئے اسرائیل کے مضبوط ترین اتحادی کے طور پراپنی حیثیت کا بھی ذکر کیا تھا اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے وعدہ کیا تھا کہ وہ غزہ میں حماس کے لیے کام پورا کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں