[ad_1]
امریکا میں ایک بھارتی نژاد پر بیوی کے قتل کے کیس میں فردِ جرم عائد کردی گئی۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ورجینیا سے تعلق رکھنے والے نریش بھٹ (جن کو متعدد الزامات کا سامنا ہے) نے اپنی اہلیہ ممتا بھٹ کے لاپتہ ہونے سے قبل انٹرنیٹ پر ’شریک حیات کے مرنے کے بعد شادی کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟‘ جیسی عجیب چیزیں سرچ کی تھیں۔
نریش پر قتل، لاش کو مسخ کرنے اور لاش چھپانے کے کیس میں فردِ جم عائد کی گئی ہے۔
یہ الزامات ممتا کی پُراسرار گمشدگی کے بعد کی جانے والی سخت تفتیش کے نتیجے میں سامنے آئے۔ ممتا کو آخری بار 31 جولائی کو دیکھا گیا تھا۔
حکام کے مطابق ممتا کی لاش ابھی تک تلاش نہیں کی جاسکی ہے۔
ممتا کی گمشدگی پہلی بار 2 اگست کو واضح ہوئی جب حکام نے ویلفیئر چیک کے لیے ان کے گھر فون کیا۔ اس وقت نریش نے انہیں بتایا کہ ان کی اہلیہ نیو یارک یا ٹیکساس اپنے خاندان والوں سے ملنے گئی ہوئی ہیں۔
بعد ازاں تفتیش کاروں کے علم میں یہ بات آئی کہ نیپال سے تعلق رکھنے والی ممتا کا امریکا میں کوئی رشتہ دار نہیں تھا۔
نریش نے تین دن بعد 5 اگست کو اپنی اہلیہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
مزید تحقیقات میں نریش کے گھر کے باتھ روم اور بیڈ روم سے خون کے نشانات ملے، جن کے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ممتا کے ہیں۔
میناسس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف ماریو لُوگو کا کہنا تھا کہ شواہد بتاتے ہیں کہ خاتون کی لاش کو گھر سے گھسیٹ کر لے جایا گیا ہے۔
پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نریش نے 30 جولائی کو تین چھریاں خریدیں۔ ایک اور فوٹیج میں انہیں کسی دوسرے والمارٹ سے صفائی کرنے والی اشیاء خریدتے ہوئے دیکھا گیا۔
ملزم نریش نے ایک انٹرویو میں ان تمام الزامات کی تردید کی۔
نریش کے خلاف ٹرائل 9 دسمبر سے پرنس ولیم رائل کورٹ میں چلایا جائے گا۔
[ad_2]
Source link