4

امتحانی نتائج پر طلبہ کے تحفظات دور کرنے کیلیے تیار ہیں، چیئرمین انٹربورڈ کراچی


کراچی:

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر امیر حسین قادری نے کہا ہے کہ انٹر کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج سے متعلق طلبہ و طالبات کے تحفظات پر انہیں مطمئن کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹر بورڈ کراچی انٹر میڈیٹ حصہ اول کے نتائج میرٹ کے مطابق ہیں اور ہم یہ مکمل ذمہ داری سے کہہ رہے ہیں۔ چیئر مین انٹر بورڈ نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ حصہ اول کے نتائج سے متعلق شکایات کے بعد نتائج کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے جس میں جوابی کاپیاں اور اسسمنٹ میرٹ اور قانون کے مطابق پائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے طلبہ کیلئے ضروری ہے کہ اپنے اسکروٹنی فارم جمع کروائیں تا کہ انہیں اور ان کی فیملیز کو مطمئن کیا جاسکے ۔ طلبہ کو مطمئن کرنے کیلئے انہیں جوابی کا پیاں بھی دکھائی جاسکتی ہیں جہاں والدین کے ساتھ ان کی مرضی کا کوئی پروفیسر بھی شامل ہو سکتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں