5

کرم امن معاہدے پر بقیہ 6 ارکان کے بھی دستخط، مال بردار گاڑیوں کا پہلا قافلہ کل پارا چنار جائے گا


پشاور:

کرم امن معاہدے پر بقیہ 6 ارکان نے بھی دستخط کردیے،امن معاہدے کے تحت مال بردار گاڑیوں کا پہلا قافلہ کل ٹل سے پاراچنار جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صبح 10 بجے روانہ ہونے والے قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی،ہنگامی صورتحال میں معاونت کیلئے دیگر ادارے موجود رہیں گے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کی ضمانت پر اشیائے خورونوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار روانہ ہوگا۔

سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کُرم امن معاہدے کے تحت مختلف مراحل میں مقامی لوگوں نے 15 دن میں اسلحہ ریاست کو جمع کروانے کا وعدہ کیا ہے، مقامی بنکرز کا خاتمہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ مقامی امن کمیٹی میں سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ، فیض اللّٰه اور حسین علی شاہ سمیت 27 ارکان شامل  ہیں، اپر کرم سے سابق سینیٹر سجاد حسین طوری، ایم پی اے علی ہادی سمیت 48 ممبران شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں