5

بھارتی فلم ‘فُکرے’ کے اداکار نے شادی کرلی

پلکت سمراٹ نے ساتھی اداکارہ سے شادی کرلی : فوٹو : انسٹاگرام

پلکت سمراٹ نے ساتھی اداکارہ سے شادی کرلی : فوٹو : انسٹاگرام

ہریانہ: بالی ووڈ کی مقبول فلم ‘فُکرے’ کے اداکار پلکت سمراٹ نے ہندی، تیلگو اور کنڑ فلموں کی ہیروئن کریتی کھربندا سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا نے جمعہ 15 مارچ کو ریاست ہریانہ کے شہر گڑ گاؤں میں ایک پُروقار تقریب میں شادی کی جس میں اس جوڑی کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

16 مارچ کو پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا، اس جوڑی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی شادی کی چند دلکش تصاویر شامل تھیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن پر ہلکے سبز رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا جبکہ اُن کی دلہنیا کریتی نے ہلکے گلابی رنگ کے لہنگے کے ساتھ کندن کے زیورات پہنے۔

ان تصاویر کے ساتھ پلکت سمراٹ اور کریتی نے شاعرانہ انداز کا کیپشن بھی لکھا جو یہ تھا کہ “گہرے نیلے آسمان سے صبح کی اوس تک، شروع سے آخر تک، جب میرا دل دھڑکتا ہے تو صرف ایک آپ کا ہونا ضروری ہے، آپ ہر لمحہ میرے لیے اہم ہیں”۔

بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے پلکت سمراٹ اور کریتی کی شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ رہے کہ پلکت سمراٹ اور کریتی نے سال 2018ء کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اس کے بعد یہ جوڑی کامیڈی فلم ’پاگل پنتی‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں