اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کو دوبارہ طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کو آئندہ ہفتے طلب کیا گیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے فیض آباد دھرنا کیس میں فیض حمید کی طلبی دوسری بار ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو طلبی کا نیا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس؛ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کو نوٹس جاری
جنرل (ر) فیض حمید آئندہ ہفتے کمیشن کے سامنے فیض آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ فیض حمید سابق سرکاری افسر کی حیثیت سے فیض آباد دھرنا کیس اور وجوہات پر شواہد اکٹھے کرنے میں کمیشن کی معاونت کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فیض آباد دھرنا ؛ فیض حمید نے پیمرا پر دباؤ ڈالا، چینلز کی نشریات کنٹرول کرتے رہے، ابصار عالم
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کو دسمبر کے دوسرے ہفتے میں بھی طلب کیا گیا تھا ، تاہم نوٹس بر وقت موصول نہ ہونے کی وجہ سے فیض حمید کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب سے جنوری کے دوسرے ہفتے اپنی رپورٹ مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔