8

غیرملکی این جی او کی گاڑی پر حملہ غیر ارادی اور افسوسناک تھا؛ اسرائیلی وزیراعظم

[ad_1]

اسرائیل کے غیرملکی این جی او کی گاڑی پر فضائی حملے میں 6 امدادی کارکن ہلاک ہوگئے تھے، فوٹو: فائل

اسرائیل کے غیرملکی این جی او کی گاڑی پر فضائی حملے میں 6 امدادی کارکن ہلاک ہوگئے تھے، فوٹو: فائل

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں غیر ملکی  این جی او ’’ورلڈ سینٹرل کیچن‘‘ کی گاڑی پر فضائی حملہ افسوسناک اور غیر ارادی طور پر ہوا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں غیر ملکی این جی او کے 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔

قبل ازیں اسرائیلی ترجمان ڈینیئل ہاگری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوج براہ راست ذمہ داری قبول کیے بغیر واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کا این جی او کی گاڑی پر حملہ؛ 7 امدادی کارکن ہلاک

خیال رہے کہ غزہ میں ایک غیر ملکی این جی او کی گاڑی اسرائیل کے فضائی حملے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور 6 اہلکار ہلاک ہوگئے جن کا تعلق فلسطین، آسٹریلیا، پولینڈ اور برطانیہ تھا۔

ہلاک ہونے والوں میں سے دو کے پاس امریکا اور برطانیہ کی بھی شہریت تھی۔ اس واقعے کے بعد سے اسرائیل پر عالمی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں