[ad_1]
کلکتہ: بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں فیہ ایجنسیاں مداخلت کررہی ہیں اور بی جے پی کی بی پارٹی کا کردار ادا کررہی ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لوک سبھا کے الیکشنز سے قبل کوچ بہار شہر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے این آئی اے، انکم ٹیکس، بی ایس ایف اور سی آئی ایس ایف بی جے پی کے لیے کام کررہے ہیں، الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کرے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کو یقینی بنائے۔
انہوں نے عزم کیا کہ ان کی جماعت ترینامول کانگریس (ٹی ایم سی) وفاقی ایجنسیوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا واقعہ پیش آئے تو وہ فورا پولیس میں اس کی شکایت درج کرائیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ وفاقی ایجنسیاں 19 اپریل کو ہونے والے الیکشن میں ہندو انتہا پسند جماعتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرچکی ہیں۔ وزیراعلی بنگال کا کہنا تھا کہ زہریلے سانپ پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے لیکن بی جے پی پر نہیں، یہ ملک کو تباہ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ 2019 کے الیکشن میں بنگال سے ٹی ایم سی کو 42 میں سے 22 اور بی جے پی کو 18 جبکہ کانگریس کو 2 سیٹیں ملی تھیں۔
[ad_2]
Source link