[ad_1]
تہران: ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے سیستان اور بلوچستان میں واقع راسک اور چاہ بہار میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر اور ایک فوجی تنصیب پر حملے کیے گئے۔
پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 5 اہلکار مارے گئے جب کہ دوسرے حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ یارانی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں جیش العدل ملوث ہوسکتی ہے۔
ادھر پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا ہے جس میں ان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 8 کو ایک اور فوجی آپریشن میں ہلاک کردیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں ایران نے پنجگور میں ’جیش العدل‘ کے ٹھکانوں کو ’میزائل اور ڈرون‘ سے نشانہ بنایا تھا جس میں 2 بچے جاں بحق اور 3 لڑکیاں زخمی ہوئی تھیں۔
جس کے جواب میں پاکستان نے ایران کے ساتھ کے سفارتی سرگرمیاں معطل کردی تھیں اور ایران میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں دونوں ممالک نے سفارتی سرگرمیاں بحال کردی تھیں۔
[ad_2]
Source link