6

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ سفارتی رابطے معطل کرنے کا اعلان

[ad_1]

یو اے ای نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر2020 میں دستخط کیے تھے:فوٹو:فائل

یو اے ای نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر2020 میں دستخط کیے تھے:فوٹو:فائل

غزہ میں  فلاحی ادارے کے 7 کارکنوں کی ہلاکت کے بعد  متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے سفارتی رابطے معطل کر دیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں تعینات اماراتی سفیر محمد الخواجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ نے امدادی کارکنوں کی ہلاکت  پر اسرائیلی سفیر امیر ہائیک سے ٹیلی فون پر رابطہ  کرکے برہمی کا اظہار کیا۔متحدہ عرب امارات اُن ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ستمبر 2020 میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکی ثالثی میں معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

2 اپریل کو وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے   این جی او ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) کے 7 امدادی کارکن ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد یورپی یونین نے حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جبکہ آسٹریلیا، اسپین سمیت دیگر ممالک نے مذمت کی تھی۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں