5

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں 4.8 شدت کا زلزلہ

[ad_1]

زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا—فائل: فوٹو

زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا—فائل: فوٹو

 نیویارک: امریکا میں 4.8 شدت کے زلزلے سے شمال مشرقی ریاستیں لرز اٹھیں تاہم فوری طور پر کسی قسم نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

امریکی نشریات ادارے نے رپورٹ میں بتایا کہ جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعے کو صبح 10 بج کر 23 منٹ پر بوسٹن سے بالٹی مور تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیویارک سٹی میں 30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  تاہم فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی لیکن زلزلے کی وجہ سے مذکورہ علاقے میں ٹرانسپورٹ کا نظام رک گیا اور معمولات میں تعطل آگیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز نیویارک سٹی سے 25 میل دور اور پنسلوینیا کے علاقے ایلنٹاؤن سے 40 میل دور تھا جو نیوجرسی میں وائٹ ہاؤس اسٹیشن کے شمال کا علاقہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعےکو  آنے والا زلزلہ شمال مشرقی امریکا میں نسبتاً غیرمعمولی ہے اور اس زلزلے سے خطے کے شہری پریشان نظر آئے اور گزشتہ 75 برس میں نیویارک کے میٹروپولیٹن ریجن میں تیسرا بڑا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نیویارک اور اس کے قریبی علاقوں میں موجود شہریوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ردعمل دیا اور اپنی خیریت کے ساتھ ساتھ لوگوں میں پیدا ہونے والے خوف سے بھی آگاہ کیا۔

نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ زلزلے کے بعد مشرقی ساحل پر سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ادھر شمالی نیو جرسی میں صبح 11 بج کر 20 منٹ 2.0 شدت کے زلزلے معمولی جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ اگلے ہفتے 3.0 یا اس سے زیادہ شدت کے ایک اور زلزلے کے 46 فیصد امکانات ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیری نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کو زلزلے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور وہ زلزلے کے اثرات کی نگرانی کرنے والے عہدیداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

نیویارک سٹی کی ایمرجنسی سروس نے موبائل فونز پر الرٹ جاری کیا اور زلزلے کے بعد آنے والے اثرات سے خبردار رہنے کی تاکید کی لیکن کہا کہ شہری معمول کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں