6

اقوام متحدہ اسرائیل کو غزہ جنگ روکنے کا پابند کرنے والی قرارداد لائے، سعودی عرب

[ad_1]

یہ واضح ہے کہ غزہ میں امدادی کارکنوں کو کس نے قتل کیا،سعودی عرب:فوٹو:فائل

یہ واضح ہے کہ غزہ میں امدادی کارکنوں کو کس نے قتل کیا،سعودی عرب:فوٹو:فائل

 نیویارک: سعودی عرب نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایسی قرارداد لائے جو اسرائیل کو غزہ جنگ روکنے کا پابند کرے۔

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے سفیر عبدالعزیز الواصل نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ عرب گروپ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو پابند بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ  عالمی امدادی تنظیم کے امدادی کارکنوں کا قتل کس نے کیا۔ اس واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عرب لیگ  کونسل نے ایک قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اسرائیل کو غزہ میں جنگ روکنے پر مجبور کرنے کے لیے ایک قرارداد لائے۔ اس قرار داد میں رفح میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف انتباہ بھی دیا جائے۔ رفح میں تقریبا 15 لاکھ فلسطینی پناہ گزین ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں