[ad_1]
میامی: امریکی ریاست فلوریڈا کے بار میں جھگڑے کے دوران ایک شخص نے سیکیورٹی گارڈ سے بندوق چھینی اور فائرنگ کرکے اُسے قتل کردیا جواب میں دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی اندھا دھند فائرنگ کردی۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے مارٹینی بار میں دو گروپس کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ایک سیکیورٹی گارڈ نے مداخلت کی۔
جھگڑا کرنے والے مشتعل افراد میں سے ایک شخص نے سیکیورٹی گارڈ سے بندوق چھین کر اسے گولی مار کر ہلاک کردیا جس پر دیگر سیکیوٹی گارڈز نے اپنے ساتھی کے قاتل پر فائرنگ کردی۔
اس اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ کو مارنے والا شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ایک سیکیورٹی گارڈ کی ٹانگ میں بھی گولی لگی جس کا آپریشن کیا جا رہا ہے۔ امریکا میں گن شاٹ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ان میں ہونے والی ہلاکتیں ٹریفک حادثات سے بھی زیادہ ہیں۔
[ad_2]
Source link