[ad_1]
تل ابیب: غزہ میں حماس کے ساتھ مسلسل جنگ کو 6 ماہ مکمل ہونے پر اسرائیل نے اپنے فوجیوں کو جنوبی علاقے سے واپس بلالیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے جنوبی غزہ سے اپنی برّی فوج کو واپس بلالیا البتہ ایک بٹالین غزہ کی پٹی اور اسرائیلی سرزمین کو علیحدہ کرنے والے راہداری کی حفاظت کے لیے تعینات رہے گی۔
ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ دعویٰ کیا ہے کہ فوجیوں کی واپسی ایک حکمت عملی کے تحت کی گئی جس کا مقصد اہلکاروں کو رفح میں پیشقدمی اور ایک بڑی کارروائی کے لیے تازہ دم کرنا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 20 لاکھ فلسطینی رفح میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں اور اب اسرائیل اپنے اتحادی ممالک بشمول امریکا کی مخالفت کے باوجود رفح کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رکھا ہے۔
ادھر حماس نے بھی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو پھر گھات لگا کر دھول چٹادی۔ حماس کی اس کارروائی میں 4 کمانڈوز مارے گئے جب کہ دیگر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حماس کے ساتھ دوبدو لڑائی میں اب تک 260 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں جب کہ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں بھی ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔
[ad_2]
Source link