9

سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس

[ad_1]

سعودی عرب میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ  ہونے کا امکان ہے؛ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ ہونے کا امکان ہے؛ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں آج 29 واں روزہ ہے اور عوام سے چاند نظر آنے کی صورت میں شہادتیں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کی شہادتیں جمع کرنے کے لیے سپریم کورٹ اور مقامی اداروں کا اہم اجلاس ہوگا جس میں چاند دیکھنے کی موصول ہونے والی شہادتوں کو پرکھا جائے گا۔

اگر چاند نظر آنے کی شہادتیں درست ثابت ہوجاتی ہیں تو سعودی سپریم کورٹ عید الفطر کا اعلان کردے گی تاہم ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آںے کا کوئی امکان نہیں۔

ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا اور عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ ہوگی تاہم حمتی اعلان سپریم کورٹ کرے گی۔

پاکستان میں بھی عید الفطر کا چاند منگل کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اس طرح پاکستان اور سعودی عرب میں عید ایک ہی دن ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو پاکستان میں مطلع صاف ہو گا اور انسانی آنکھ سے نظر آنے کےلیے چاند کی عمر بھی پوری ہوگی۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں